ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی 

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی 
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اہلیان شہر کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ، کہا کہ پارکوں کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھولے جارہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے کوئی بڑا دعویٰ نہیں کیا ، پہلے پارک کھول رہا ہوں ،شہری ان پارکوں میں آکر کھلی فضا میں سانس لے سکیں گے،ہم اپنے بچوں کے لیے کراچی کو سرسبز بنانا چاہتے ہیں ،ہر ماہ ضلع وسطی کے کسی بھی ایک پارک کو عوام کے لیے کھولوں گا ، ایسے کئی پارکس ہیں جنہیں ہم نے عوام کے لیے کھولنا ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے شجر کاری ضروری ہے، بارش کا موسم ختم ہونے کو ہے ، شجر کاری کے لیے زمین تیار ہے ،اس سے قبل جن لوگوں نے درخت لگائے تھے میں ان کا مشکور ہوں، ہر مہینے کراچی بھر میں اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کروں گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -