چونگی امر سندھو برساتی نالے کی بحالی کا کام شروع، 2 کلومیٹر لمبی سیوریج لائن بچھائیں گے: ایم ڈی واسا

چونگی امر سندھو برساتی نالے کی بحالی کا کام شروع، 2 کلومیٹر لمبی سیوریج لائن ...
 چونگی امر سندھو برساتی نالے کی بحالی کا کام شروع، 2 کلومیٹر لمبی سیوریج لائن بچھائیں گے: ایم ڈی واسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) شہر میں نکاسی آب کو بہتر بنانے کیلئے چونگی امر سندھو برساتی نالے کی بحالی کا کام شروع  ہوگیا ، اس منصوبے کا سنگ بنیادصوبائی وزیر ہاوسنگ ملک اسد کھوکھر نے رکھ دیا، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز  نے بتایاکہ دو کلو میٹر لمبی سیوریج  لائن بچھائی جائے گی جس کی  مجموعی لاگت ساڑھے سات کروڑ روپے ہے اور منصوبے کو دو سے تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق چونگی امر سندھو، بندیاں والا پل پر سنگ بنیاد رکھا گیا، اس موقع پر ملک اسد کھوکھر کا کہناتھاکہ  حکومت عوام دوست  ہے، علاقے کے لوگوں کا عرصہ دراز سے مسئلہ ہم حل کرینگے، ماضی میں بارشی ڈرین کو سیوریج کے لئے استعمال کیا جاتا رہا جسکی وجہ سے تعفن اور بیماریاں پیدا ہو رہی تھیں۔

تقریب میں وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز  نے  خصوصی شرکت  کی ۔ شیخ امتیاز محمود کا کہناتھاکہ واسا لاہور نے گزشتہ سالوں میں انقلابی کام کئے، آئندہ بھی لگن اور جذبے سے کام کرتے رہیں گے۔