عمر شریف کی میت لانے کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں، میت کب پاکستان لائے جانے کا امکان ہے؟

عمر شریف کی میت لانے کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں، میت کب پاکستان لائے ...
عمر شریف کی میت لانے کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں، میت کب پاکستان لائے جانے کا امکان ہے؟

  

 کراچی(آئی این پی ) جرمنی میں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی پیر کو جرمنی کے شہر میونخ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد جسد خاکی پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے اور ان کی تدفین کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں کی جار ی ہیں, جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے کا عمر شریف کے ہمراہ علاج کے لیے جانے والی ان کی اہلیہ سے مسلسل رابطہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ عمر شریف کے جسد خاکی کو  صبح   جرمنی سے پاکستان کے لیے روانہ کرادیا جائے تاکہ مرحوم کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین ہوسکے۔

مرحوم عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر شریف کی خواہش تھی کہ انہیں حضرت عبداللہ شاہ غازی رحم اللہ تعالی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، جب کہ ان کی اہلیہ زریں غزل نے جید عالم دین مفتی تقی عثمانی سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ مرحوم اور ان کے اہل خانہ کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔ عمر شریف کا جسد خاکی کراچی آنے کے بعد نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان کریں گے۔

مزید :

تفریح -