اسلام آباد ائیر پورٹ پر نجی طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا 

اسلام آباد ائیر پورٹ پر نجی طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا 
اسلام آباد ائیر پورٹ پر نجی طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق نجی ائیرلائن کے طیارے سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا، نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں فنی خرابی ہوئی تاہم جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث جہاز کی کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -