ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی پر زور دار دھماکہ، کئی لوگ مارے گئے

ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی پر زور دار دھماکہ، کئی لوگ مارے گئے
ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی پر زور دار دھماکہ، کئی لوگ مارے گئے

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کئی لوگ مارے گئے۔

طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  دھماکہ عیدگاہ مسجد میں ہوا جس میں کئی عام شہری مارے گئے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق دھماکہ  اس وقت ہوا جب مسجد میں ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی ہو رہی تھی۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکہ انتہائی شدید تھا جس کے بادل دور سے دیکھے گئے۔ ایک ویڈیو میں لوگوں کی بڑی تعداد کو  افرا تفری میں  بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -