محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ کا ایک اور بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ کا ایک اور بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے
محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ کا ایک اور بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان  ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
محمد رضوان نے نے رواں سال ٹی 20 کرکٹ میں  1428رنز جوڑے ہیں۔ایک سال میں ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے۔ بابر اعظم نے 2019ءمیں 1607رنز بنائے تھے تھے۔محمد رضوان رواں سال اپنی بہترین فارم میں ہیں انہوں نے نیشنل ٹی 20 کپ میں اب تک سینٹرل پنجاب کے  خلاف 71، سدرن پنجاب کیخلاف 64کی اننگز کھیلی،  سندھ کیخلاف ایک  اور بلوچستان سے میچ میں 40رنز سکور کیے۔رواں سال وہ 14 ففٹیاں اور ایک سینچری بھی سکور کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -