نیشنل ٹی 20 کپ، شاداب خان اور  محمد رضوان کی ٹیمیں  آمنے سامنے، فتح کس کے نام رہی ؟ آپ بھی جانیے

نیشنل ٹی 20 کپ، شاداب خان اور  محمد رضوان کی ٹیمیں  آمنے سامنے، فتح کس کے نام ...
نیشنل ٹی 20 کپ، شاداب خان اور  محمد رضوان کی ٹیمیں  آمنے سامنے، فتح کس کے نام رہی ؟ آپ بھی جانیے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ناردرن کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو14 رنز سے شکست دیدی۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم 182 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں  آٹھ وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بناسکی۔خیبرپختونخوا کی جانب سے افتخار احمد سب سے کامیاب بلے باز رہے۔انہوں نے 34 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں اسرار اللہ 25 اور آصف آفریدی 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔ناردرن کی جانب سے حارث رؤف نے تین جبکہ محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ناردرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے تھے۔ناردرن کے ابتدائی بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے تاہم مڈل آرڈر بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔محمد نواز سب سے کامیاب بلے باز رہے،انہوں نے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اورایک چوکا شامل تھا۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان شاداب خان 46 اور عمرامین 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ آصف آفریدی، اسراراللہ اور عمران خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ،دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -