ڈاکٹر سید نصیر علی گردیزی کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
باغ(سعدیہ مغل)ڈاکٹر سید نصیر علی گردیزی کو کارڈیالوجی پمز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ڈاکٹر سید نصیرعلی گردیزی کا شمار پاکستان کے معروف ڈاکٹروں میں ہوتا ہے۔وہ ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں اور ان کے پاس مشور ہ لینے اور علاج کے لیے آنے والے لوگوں کی لمبی فہرست ہوتی ہے ۔اس کے ساتھ وہ ہر مہینے کے آخر میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کام کر رہے ہیں جہاں غریب اور امیر ہر طبقے کے لوگ علاج کراتے ہیں۔ڈاکٹر نصیر علی گردیزی کا کہنا ہے کہ وہ خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں اور اپنا مشن جاری رکھیں گے ۔