شاہ رخ خان کا بیٹا جس ریو پارٹی سے گرفتار ہوا اس کی ویڈیو سامنے آگئی،  دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے

شاہ رخ خان کا بیٹا جس ریو پارٹی سے گرفتار ہوا اس کی ویڈیو سامنے آگئی،  دیکھ کر ...
شاہ رخ خان کا بیٹا جس ریو پارٹی سے گرفتار ہوا اس کی ویڈیو سامنے آگئی،  دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے
سورس: Twitter

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہیں دیگر لوگوں کے ساتھ ایک کروز شپ سے  پکڑا گیا ہے جس پر ریو پارٹی جاری تھی۔

آریان خان کو گزشتہ شب ممبئی کے ساحل سے دور ایک کروز شپ پر پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جس پر انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

آریان خان کو جس پارٹی سے گرفتار کیا گیا ہے اس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں کروز شپ پر جاری پارٹی کا اندرونی منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے ، لڑکیاں پارٹی منا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -