اہم اسلامی ملک نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

اہم اسلامی ملک نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
اہم اسلامی ملک نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

  

الجائرز(ڈیلی پاکستان آن لائن)الجزائر نے فرانس پر مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے  فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر نے  فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے بیان کی مذمت اور ماضی کی نسل کشی کو درست قرار دینے پر احتجاجاً فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔الجزائر حکومت کا کہنا ہے کہ  فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں نوآبادیاتی دور میں آزادی کی جدوجہد میں جان قربان کرنے والے الجزائر کے شہریوں کی تضحیک کی ہے اور تاحال اپنے بیان کی تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ 1830 میں فرانس نے اپنے سفیر کی تحقیر کا الزام عائد کرتے ہوئے الجزائر پر حملہ کردیا تھا اور 1872 کے دوران مقامی آبادی نے  شدید مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -