گارڈن ٹاؤن پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروالی

گارڈن ٹاؤن پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار ...
گارڈن ٹاؤن پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروالی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گارڈن پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کی ہدایت پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار  نے پولیس کی بھاری نفری اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ہمراہ  علی بلاک گارڈن ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے 03 پلاٹس واگذار کروا ئے گئے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کے مطابق قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ جمع رکھا تھا۔زمینیں ہتھیانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔شہری قبضہ کے متعلق نان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -