جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی، عمر چیمہ نے موقف کیلئے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟

جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی، عمر چیمہ نے ...
جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی، عمر چیمہ نے موقف کیلئے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ  جنگ، جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی بھی آف شور کمپنی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر چیمہ نے کہا کہ جنگ، جیو  گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی بھی آف شور کمپنی ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر ہم آپ کا نام نہیں دیں گے تو اخلاقی طور پر ہمارے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ باقی لوگوں کے بارے میں بات کریں۔

عمر چیمہ کے مطابق میر شکیل الرحمان  نے انہیں بتایا کہ ان کی ایک آف شور کمپنی تھی جو انہوں نے ڈکلیئر کی ہوئی تھی اور وہ 2018 میں بند ہوگئی تھی اس لیے انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ان کا نام بھی دیا جانا چاہیے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -