پنڈورا پیپرز میں مونس الٰہی کا نام سامنے آنے کے بعد چوہدری برادران کے ترجمان کا رد عمل بھی سامنے آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنڈورا پیپرز میںمسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا نام سامنے آنے کے بعد چوہدری برادران کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا، ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق چوہدری برداران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈا کیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔واضح رہے پنڈورا پیپرز: شوکت ترین، فیصل واوڈا، شرجیل میمن، مونس الٰہی اور علی ڈار سمیت 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں۔