پنجاب ایمرجنسی سروس نے ستمبر میں 133713 حادثات پر ریسپانڈ کیا

  پنجاب ایمرجنسی سروس نے ستمبر میں 133713 حادثات پر ریسپانڈ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ماہ ستمبر2022  کے دوران پنجاب بھر میں سات منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ 133713 ایمرجنسیز کو رسپانڈ کرتے ہوئے 149552 متاثرین کو سروسزفراہم کیں انہوں نے کہا کہ 133713 ایمرجنسیزمیں 29591 روڈ ٹریفک حادثات، 84267میڈیکل ایمرجنسیز، 1076 آتشزدگی کے واقعات،  3487جرائم کے واقعات، 126 ڈوبنے کے واقعات، 73عمارتیں گرنے، 15دھماکے (سلنڈر وغیرہ پھٹنے) اور 15078متفرق آپریشن شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے تمام ونگز کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی مانیٹرنگ سیل کے سربراہ نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرکو ماہانہ ایمرجنسی اعدادوشمار سے آگاہ کیا۔
 انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پنجاب میں 29591 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 278 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر حادثات 7847 لاہور میں ہوئے جن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح ملتان میں 2189، فیصل آباد میں 2131،گوجرانوالہ میں 1726، راولپنڈی میں 1097 اوربہاولپور میں 1030 جبکہ باقی 30اضلاع میں 11634 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے۔اسی طرح آگ کے زیادہ تر واقعات بڑے اضلاع میں ہوئے جن میں لاہور میں 303، فیصل آباد میں 92، راولپنڈی میں 79، ملتان میں 62، گوجرانوالہ میں 50 اور  رحیم یار خان میں 36 رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹر رضوان نصیرنے ایمرجنسی کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران29591روڈ ٹریفک حادثات میں 278 افراد کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے موٹر سائیکل سواروں سے درخواست کی کہ وہ روڈ سیفٹی اقدامات اپنائیں اور اپنی حد رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پرعمل پیرا ہوں اور ہمیشہ انتہائی بائیں لائین میں گاڑی چلائیں۔ ڈاکٹررضوان نصیرنے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو کبھی بھی موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی ہرگزاجازت نہ دیں۔ ڈاکٹر رضوان نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام اور سیفٹی کلچر کو کو فروغ دینے کے لیے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کوحادثات سے بچاؤاور سیفٹی کو فروغ دینے کیلئے ریسکیو 1122کا ساتھ دینا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -