دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد)اے پی پی(واپڈانے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد1 لاکھ 5 ہزار800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد34ہزارکیوسک اور اخراج34ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمدآمد76ہزارکیوسک، اخراج76ہزارکیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد18ہزار کیوسک اور اخراج 15 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد38ہزار300کیوسک اور اخراج7ہزار 700کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1193.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.911 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح648.60 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ ہے۔