دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتوں کا امکان 

دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جوبائیڈن انتظامیہ کے ...
دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتوں کا امکان 

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتوں کا امکان ہے ۔ 

نجی ٹی وی "جیو نیوز " کے مطابق  دورہ امریکہ پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آج اور کل آرمی چیف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے  جبکہ وہ بدھ کے روز تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات کریں گے ۔ آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ، امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ایوریل ہینز اور  ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز سے ملاقاتوں کا امکان ہے ۔

 نجی ٹی وی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کرینگے ۔

خیال رہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  ایک ہفتے کے دورہ پر امریکہ میں موجود ہیں ، گزشتہ روز آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی ، ملاقات میں آرمی چیف نے انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور  علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -