انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے  عمران خان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے  عمران خان کو جواب جمع ...
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے  عمران خان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی ۔

 نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے  عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل محمود خان نے اپنا جواب  الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ، جواب میں کہا گیا کہ ان کے وکیل پشاور  ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے مگر آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے ۔ 

 عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ این اے  31 پشاور میں عمران خان گئے مگر وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ، امیدوار ہیں ۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے  کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -