عمران خان جتنا مرضی بڑا جلسہ کر لیں، قانون حرکت میں آیا تو وہ گرفت میں ہونگے  ، احسن اقبال 

عمران خان جتنا مرضی بڑا جلسہ کر لیں، قانون حرکت میں آیا تو وہ گرفت میں ہونگے ...
عمران خان جتنا مرضی بڑا جلسہ کر لیں، قانون حرکت میں آیا تو وہ گرفت میں ہونگے  ، احسن اقبال 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان چاہے جتنے مرضی بڑا جلسہ کر لیں ، جب قانون حرکت میں آیا تو وہ گرفت میں ہوں گے ۔ 

 نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا ، ریاستی اداروں پر حملے کئے ، عمران خان نے سائفر کیساتھ جو کھیل کھیلا اس کی مثال نہیں ملتی ، عمران خان نے بہت ساری ریڈ لائنز عبور کر لی ہیں ،  وہ کہتے تھے کہ سب کیلئے ایک قانون  ہونا چاہئے ، اس لئے جب قانون حرکت میں آئے گا وہ گرفت میں آئیں گے چاہے وہ جتنا مرضی بڑا جلسہ کر لیں ، ان کا مواخذہ قریب آرہا ہے  تو انہوں نے جلسے جلوس شروع کر دیے ، ملکی مفادات سے ایسے گھناؤنے کھیل کھیلنے کی مثال نہیں ملتی ، عمران خان نے کو ملک کا نقصان کیا وہ ناقابل تلافی ہے ، ہم اس کی تحقیقات کرینگے ۔

 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا ، اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ عمران خان حکومت سازش کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ،  نیشنل سکیورٹی کمیٹی ، انٹیلی جنس ایجنسیاں وزارت خارجہ  کہہ چکی ہیں کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -