الیکشن کمیشن نے 5 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے

الیکشن کمیشن نے 5 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے
الیکشن کمیشن نے 5 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 5 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لیے۔

نجی ٹی وی  "ہم نیوز "کے مطابق  سنی تحریک ، قومی یکجہتی پارٹی ، ہیومن رائٹس پارٹی ،پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی واپس لے لیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے  انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -