چیئرمین کرکٹ بورڈانگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے دفاع میں میدان میں آ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انگلینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی ہے جس کے بعد قومی ٹیم کی شکست کے بعد ہونے والی تنقید پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود میدان میں آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھیلنے کا ایک اپنا انداز ہے ، ٹیم نے اسی انداز میں 12 ماہ میں 80 فیصد کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاکستان ٹیم نے سنسنی خیز میچز جیتے ایونٹس کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچی ، آئی سی سی پلیئرز آف دی ایئر میں قومی کرکٹرز آئے ، اتنی بڑی تعداد میں ایسا کہاں ہوتا ہے ،کہا جاتاہے کہ بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں ،ماڈرن ڈے کرکٹ کیلئے اہم نے ایک طریقہ کار شروع کیاہے ،اگلے چار بس میں تیار کھلاڑی ملیں گے ، جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہوں گے ، ہم موجودہ ٹیم پر انتا ہی دباﺅ ڈالیں جتنا ہم ڈال سکتے ہیں میرے خیال میں ٹیم کے طریقہ کار میں کوئی خرابی نہیں ، ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹمپرامنٹ بہتر ہو رہاہے اور وہ فائٹ کر رہے ہیں ۔