لاہور ہائیکورٹ کا پاسپورٹ واپسی کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز نے رد عمل جاری کر دیا 

لاہور ہائیکورٹ کا پاسپورٹ واپسی کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز نے رد عمل جاری ...
لاہور ہائیکورٹ کا پاسپورٹ واپسی کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز نے رد عمل جاری کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نوازنے پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور ہونے پر رد عمل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدللہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے"تفتیش" کے لیے 3ماہ نیب میں حبسِ بے جااور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔“

یاد رہے کہ آج صبح لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -