عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں 
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں 

  

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں، امریکی کروڈ آئل کی قیمت 3-3 فیصد بڑھنے کے بعد 82.12 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں  بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ، برطانوی خام تیل کی قیمت  3.3 فیصد بڑھی جس کے بعد فی بیرل قیمت  87.94 ڈالرز ہو گئی ۔

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی براہ راست متاثر ہوتی ہے ۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی عوام پر بوجھ بنی ہوئی ہیں  جبکہ بجلی کے بلوں سمیت مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -