ٹی 20 ورلڈکپ ، وسیم اکرم اور وقاریونس نے اپنی من پسند پلینگ الیون کے نام بتادیئے

 ٹی 20 ورلڈکپ ، وسیم اکرم اور وقاریونس نے اپنی من پسند پلینگ الیون کے نام ...
 ٹی 20 ورلڈکپ ، وسیم اکرم اور وقاریونس نے اپنی من پسند پلینگ الیون کے نام بتادیئے

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان کے 2لیجنڈری بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی اپنی من پسند پلیئنگ الیون کے بارے میں بتایا،دونوں سابق کرکٹرز کی جانب سے 2 بہت ہی دلچسپ انتخابات کیے گئے.

وقار نے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کو منتخب کیا جب کہ وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑی اعظم خان کا انتخاب کیا، وسیم اکرم نے اپنی منتخب کردہ مثالی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، شان مسعود، افتخار احمد، اعظم خان، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رﺅف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کا انتخاب کیا جبکہ وقار یونس نے اپنی منتخب کردہ مثالی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، شان مسعود، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رﺅف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کا انتخاب کیا.

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے وقار یونس کی پلیئنگ الیون پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -