نوسرباز نے بھارتی اداکار انوکپور کو لاکھوں روپوں سے محروم کردیا

نوسرباز نے بھارتی اداکار انوکپور کو لاکھوں روپوں سے محروم کردیا
نوسرباز نے بھارتی اداکار انوکپور کو لاکھوں روپوں سے محروم کردیا

  

 ممبئی (آئی این پی) بھارتی اداکار انو کپور سے ایک نوسرباز نے موبائل فون پر بینک آفیسر بن کر ان کے اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ  اور تفصیلات حاصل کیں اور 4 لاکھ 36 ہزار بھارتی روپے نکال لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انوکپور کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس نے اپنا تعارف بینک افسر کے طور پر کرایا۔ اس دھوکے باز نے اکاﺅنٹ اپ ڈیٹ کرانے کے بہانے انو کپور سے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات بھی حاصل کیں۔انوکپور اس شخص کے اس قدر جھانسے میں آگئے کہ اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بھی دے بیٹھے جس کے ذریعے اس دھوکے باز نے انوکپور کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 36 ہزار روپے اپنے اکاﺅنٹس میں منتقل کردیئے۔ فراڈ کا پتہ چلنے پر انوکپور نے بینک کی ہدایت پر پولیس میں شکایت درج کرادی ہے ۔

مزید :

تفریح -