سندھ پولیس نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی

سندھ پولیس نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی
سندھ پولیس نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ پولیس نے کراچی میں  بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی ، سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا گیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے ،  نفری کی کمی کے باعث بلدیاتی انتخابات  کیلئے فوری طور پر نفری فراہم کرنا نا ممکن ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے ارسال کردہ خط میں لکھا گیا کہ سندھ پولیس کی نفری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات ہے  لہٰذا نفری کی کمی کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -