ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی
ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی

  

کراچی (آئی این پی) ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی اور مؤقف اپنایا کہ   میں منہ بگاڑ کر تصاویر نہیں بنوا سکتی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں سوشل میڈیا پر کم نظر آنے کے سوال پر ونیزہ احمد نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ ہیں؟ تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دینا، بھئی ایسا نہیں ہو سکتا۔ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ (عائزہ خان)کے12 ملین فالوورز تھے، میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے لیکن اس اداکارہ کے اکاﺅنٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں۔

ونیزہ نے کہا کہ مجھے تو اتنا بھی نہیں معلوم کہ میرے کتنے فالوورز ہیں، میرا اکاﺅنٹ بھی میری بہن نے بنایا ہے اور میری بھانجی میری تصویریں اپ لوڈ کرتی ہے، میں کبھی کبھار صرف آیتیں یا اقوالِ زریں شیئر کر دیتی ہوں۔

مزید :

تفریح -