عدالت پیشی کے موقع پر صحافی کے مریم نواز کے کیس کے فیصلے سے متعلق سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ جانئے 

عدالت پیشی کے موقع پر صحافی کے مریم نواز کے کیس کے فیصلے سے متعلق سوال پر ...
عدالت پیشی کے موقع پر صحافی کے مریم نواز کے کیس کے فیصلے سے متعلق سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی معافی کو قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان جب اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی ، صحافی نے مریم نوازکے کیس کے فیصلے سے متعلق سوال کیا تو عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” طاقتو ر کیلئے قانون اور ، کمزور کیلئے اور ہے “۔

صحافی نے سوال کیا کہ نجی ٹی وی پر ایسی کوئی بات کی ہے کہ آپ کی کسی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے جس پر آپ نے واضح مؤقف نہیں لیا جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ مذاکرات میں ہوتے ہیں تو ایسی چیزیں باہر نہیں آتیں ۔

صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا کہ آپ نے جو سیلاب فنڈز اکٹھے کیے ہیں وہ تقسیم نہیں کیے ، کب اور کن صوبوں میں تقسیم کیے جائیں گے ؟ عمران خان نے جواب دیا کہ اس کی تقسیم ہفتے کے روز سے شروع ہو جائے گی اور چاروں صوبوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ اب اسمبلی میں نہیں جائیں گے ، مجھ پر یہی کیس بنانا رہ گیا ہے کہ چائے میں روٹی ڈال کر کھا تاہے ۔

مزید :

قومی -