پنجاب میں کتنے افراد صحت کارڈ سے مستفید ہو چکے ، محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیے 

پنجاب میں کتنے افراد صحت کارڈ سے مستفید ہو چکے ، محکمہ صحت نے اعداد و شمار ...
پنجاب میں کتنے افراد صحت کارڈ سے مستفید ہو چکے ، محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے جاری کردہ صحت کارڈ سے پنجاب میں اب تک  23 لاکھ سے زائد افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔ 

محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے مطابق  پنجاب میں 23لاکھ سے زائدافراد نے ہیلتھ کارڈ سے مفت علاج معالجہ کی سہولت لی ، پنجاب میں 50ارب 73کروڑ روپے سے زائد مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی جاچکی  ہے ۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز کے مطابق  پنجاب میں ہیلتھ کارڈسے مفت علاج کیلئے 794سرکاری ونجی ہسپتالوں کومنتخب کیاگیا،  189سرکاری ، 605نجی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کی گئی، صوبے  میں 4لاکھ89ہزارسے زائدافرادنے ہیلتھ کارڈسے مفت ڈائیلسزکروائے ،  51ہزار سے زائدافراد نےہیلتھ کارڈ سےمفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ، ہیلتھ کارڈسے 44ہزارسے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری ،ایک لاکھ87ہزار سے زائد نے سیزیرین کی سہولت لی۔

محکمہ صحت کے مطابق  پنجاب میں 32ہزار655افرادنے صحت سہولت کارڈ سےکیموتھراپی کی مفت سہولت لی ۔