بھارتی ٹی وی اداکارہ عنایہ سونی نے علاج کیلئے مداحوں سے مالی مدد کی اپیل کر دی 

بھارتی ٹی وی اداکارہ عنایہ سونی نے علاج کیلئے مداحوں سے مالی مدد کی اپیل کر ...
بھارتی ٹی وی اداکارہ عنایہ سونی نے علاج کیلئے مداحوں سے مالی مدد کی اپیل کر دی 
سورس: @instagram/theanayasoni

  

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکار عنایہ سونی نے  علاج کیلئے مداحوں سے مالی مدد کی اپیل کر دی۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اداکارہ عنایہ سونی نے حال ہی میں مداحوں کو ڈائیلاسز اور گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بارے میں بتایا تھا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ" وہ جانتی تھیں کہ یہ ہونے والا ہے وہ ڈائیلاسز پر منتقل ہو چکی ہیں اور جلد ان کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا"۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ "عنایہ کو سرجری کروانے کے لیے مالی امداد کی ضرورت ہے اور ان کے والد نے ایک نیوز پورٹل کو بتایا ہے کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کیونکہ وہ ایک بڑے مالی بحران سے گزر رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ "میرا سائیں" اور "عشق میں مرجاواں "جیسے مشہور بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی عنایہ سونی کے مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -