وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی سے جاپانی کمپنی کی سی ای او کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی سے جاپانی کمپنی کی سی ای او کی ملاقات
وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی سے جاپانی کمپنی کی سی ای او کی ملاقات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی  ساجد حسین طوری سے جاپانی کمپنی پلس ڈبلیو کی سی ای او  واکاکو ساکورائی نے ملاقات کی۔ پلس ڈبلیو جاپان کی آئی ٹی صنعت میں روزگار کے حصول کے لیے آئی ٹی سیکٹر کے انسانی وسائل کے لیے کوشاں ہے۔

 ملاقات کے دوران وفاقی وزیر  نے  مختلف شعبوں بشمول آئی ٹی پروفیشنلز کو انسانی وسائل کی برآمد کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔  انہوں نے جاپانی مندوبین کو اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے زیر انتظام ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیٹا بینک کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جو کہ وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی کے دائرہ کار میں کام کرنے والی افرادی قوت کو فروغ دینے والی ایجنسی ہے۔

 پلس-ڈبلیو کی سی ای او ساکورائی نے وفاقی وزیر کو 2020 میں پلس-ڈبلیو کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد انسانی وسائل کو جاپانی معیشت کے مختلف شعبوں خصوصاً آئی ٹی کے شعبے میں شامل کرنا ہے۔  کمپنی نے 2021 میں پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کاری کا آغاز کیا اور نسٹ میں جاپان سینٹر کھولنے کے لیے  ایک ایم او یو سائن کیا تھا  تاکہ مستقبل میں جاپان میں ملازمت کے مواقع پیش کیے جا سکیں. 

مزید :

قومی -