مونس الہی' کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ق لیگ کے رہنما مونس الہی' کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس خارج کردیا.
مونس الہٰی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج تھا جس کو خارج کرنے کی مونس الہی' کی درخواست منظور کرلی گئی.
مونس الہٰی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کامقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، مقدمہ خارج کیا جائے۔