کیا لکی موٹرز نے اپنی سپورٹیج کار کے تینوں ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کردی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا لکی موٹر کارپوریشن نے اپنی سپورٹیج کار کے تینوں ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے کیا سپورٹیج الفا کی قیمت میں 2لاکھ 51ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت ساڑھے 62لاکھ روپے سے 59لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح کیا سپورٹیج فور وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 1لاکھ 1ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت ساڑھے 67لاکھ روپے سے کم ہو کر 66لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔ کیا سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں بھی 1لاکھ 1ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت ساڑھے 72لاکھ روپے سے کم ہو کر 71لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔