آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں تابوت کے ساتھ چلنے والے ایک گارڈ کی موت واقع ہو گئی

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں تابوت کے ساتھ چلنے والے ایک گارڈ کی ...
آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں تابوت کے ساتھ چلنے والے ایک گارڈ کی موت واقع ہو گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں تابوت کے ساتھ چلنے والے ایک گارڈ کی موت واقع ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق ٹروپر جیک برنیل ولیمز نامی اس گارڈ کی عمر محض 18سال تھی۔ وہ لندن کی ہائیڈ پارک بیرکس میں موجود تھا جب اس کی موت واقع ہوئی۔ 

ٹروپر جیک کے آخری وقت میں کوئی اس کے پاس موجود نہیں تھا۔ اس کے ساتھی اہلکاروں کو بعد میں اس کی موت کا علم ہوا اور انہوں نے اعلیٰ افسران کو مطلع کیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹروپر جیک کی موت طبعی طور پر ہوئی ہے اوراسے مشکوک موت کے طور پر نہیں لیا جا رہا۔ ٹروپر جیک نے رواں سال جون میں ہی اپنی 18ویں سالگرہ منائی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -