گھروں میں چوری کی وارداتوں سے بچنے کے مشورے دینے والا خود چوری کے جرم میں جیل جا پہنچا

گھروں میں چوری کی وارداتوں سے بچنے کے مشورے دینے والا خود چوری کے جرم میں جیل ...
گھروں میں چوری کی وارداتوں سے بچنے کے مشورے دینے والا خود چوری کے جرم میں جیل جا پہنچا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لوگوں کو گھروں میں چوری کی وارداتوں سے بچنے کے مشورے دینے والا خود چوری کے جرم میں جیل جا پہنچا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 28سالہ مجرم کی شناخت سام ایڈورڈز کے نام سے بتائی گئی ہے جس نے ’Sam's Burglary Prevention‘ کے نام سے ایک مشاورتی فرم بنا رکھی تھی، جس کے ذریعے وہ لوگوں کو مشورے اور احتیاطی تدابیر بتاتا تھا، جن پر عمل کرکے وہ اپنے گھروں کو چوروں سے محفوظ بنا سکتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اب سام ایڈورڈ خود زیرحراست ہے اور اس پر 2کروڑ پاؤنڈ مالیت کی درجنوں چوریوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں سے 11چوریوں کے الزامات ثابت ہوئے ہیں اور ان کی پاداش میں عدالت کی طرف سے اسے 3سال 5ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سام نے زیادہ تر وارداتیں برک شائر کے علاقے میں کیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -