مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا

مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا
مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے لاپرواہی قرار دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری کے بغیر پی ڈی ایل میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ بے احتیاطی ہے۔ 
مفتاح اسماعیل کی طرف سے یہ بیان مائیکروبلاکنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو جواب دیتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”تحریک انصاف نے ملکی معیشت کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل معافی ہے۔“ شوکت ترین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”آپ نے سیلز ٹیکس کو 17فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن اسے صفر کر دیا۔ آپ نے پٹرول لیوی کو ہر ماہ 4سے 30روپے بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن اسے صفر پر لے آئے۔ آپ نے عام معافی کا کوئی ایک راستہ بھی نہیں چھوڑا۔“
مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ”آپ نے پٹرول پر بے بنیاد اور غیرپائیدار سبسڈی دی۔ تحریک انصاف نے ملک کو تقریباً دیوالیہ کر دیا تھا لیکن جب میں نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا اورہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔“ اسحاق ڈار کے پٹرول سستا کرنے کے فیصلے پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ”یہ لاپروائی کے سوا کچھ نہیں، ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ تحریک انصاف نے معیشت کے ساتھ کیا کیا تھا۔

مزید :

قومی -