'ڈالر 200 سے کم پر لے آؤں گا' اسحاق ڈار کا دعویٰ

'ڈالر 200 سے کم پر لے آؤں گا' اسحاق ڈار کا دعویٰ
'ڈالر 200 سے کم پر لے آؤں گا' اسحاق ڈار کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لے آئیں گے.

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر عالمی سطح پر مضبوط ہورہا ہے لیکن اس کی حقیقی قیمت 200 روپے سے کم ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں اپنی پالیسیوں سے ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لے آئیں گے.

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب وہ اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے میثاق معیشت کی بات کی تھی. عمران خان اور اپوزیشن کے اعصاب پر میں سوار ہوں.

اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ ڈیل اور ڈھیل پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان نے این آر او اپنی فیملی کو دیا،  ’میں عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ میرے بارے میں منہ بند رکھیں ورنہ ان کے  ساتھ پبلک جنگ ہوگی۔عمران خان  اخلاقی دائرے میں رہ کر بات کریں ورنہ ان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں۔‘

مزید :

اہم خبریں -قومی -