حجرہ شاہ مقیم میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے ساتھ جنسی درندگی کا انسانیت سوز واقعہ پیش آ گیا

حجرہ شاہ مقیم میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے ساتھ جنسی درندگی کا انسانیت سوز واقعہ ...
حجرہ شاہ مقیم میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے ساتھ جنسی درندگی کا انسانیت سوز واقعہ پیش آ گیا

  

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حجرہ شاہ مقیم میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے ساتھ جنسی درندگی کا ایسا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے کہ شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ نجی ٹی وی چینل" 24نیوز" کے مطابق رفیق نامی ملزم 2 ماہ تک اپنی بیٹی  کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

بالآخر متاثرہ لڑکی نے 15پر کال کرکے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ اس ننگ آدمیت کو جب علم ہوا کہ اس کی بیٹی نے پولیس کو کال کر دی ہے، وہ گھر سے فرار ہو گیا۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا باپ اسے گھر میں محبوس رکھ کر ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔  پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -