افریقی ملک یوگنڈا میں پاکستانی بزنس مین اغواء

افریقی ملک یوگنڈا میں پاکستانی بزنس مین اغواء
افریقی ملک یوگنڈا میں پاکستانی بزنس مین اغواء

  

کمپالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک یوگنڈا میں ایک پاکستانی بزنس مین کو اغواء کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے جاری آپریشن میں فوج بھی شامل ہو گئی۔ "ڈیلی پاکستان گلوبل "کے مطابق پاکستانی کاروباری شخص کو یوگنڈا کے ضلع واسیکو میں واقعہ قصبے کیرکا سے اغواء کیا گیا۔ واردات کی منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغواء کاروں نے آرمی کی یونیفارم پہن رکھی تھی، جس کی وجہ سے سرچ آپریشن میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔

مغوی کی شناخت رفیق خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے پولیس کو بتایا ہے کہ اغواء کار اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور راستے میں لوٹنے کے بعد ایک ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔رفیق خان نے بتایا کہ اس کے پاس 300ڈالر زکی رقم اور 2سام سنگ فون تھے، جو ملزمان چھین کر لے گئے۔

 فوج کے ترجمان کرنل ڈیو اکیکی نے بتایا ہے کہ ”اغواء کاروں کی شناخت اور تلاش کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس کاروباری شخص کو اغواء کیا گیا تھا یا اسے کسی وجہ سے قانونی طور پر پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔“

مزید :

بین الاقوامی -