ایپل کے آئی فون 14کی طرف سے خودکار طریقے سے پہلا کارحادثہ پولیس کو رپورٹ کرنے کی افسوسناک خبر 

ایپل کے آئی فون 14کی طرف سے خودکار طریقے سے پہلا کارحادثہ پولیس کو رپورٹ کرنے ...
ایپل کے آئی فون 14کی طرف سے خودکار طریقے سے پہلا کارحادثہ پولیس کو رپورٹ کرنے کی افسوسناک خبر 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی فون 14کی طرف سے خودکار طریقے سے پہلا کارحادثہ پولیس کو رپورٹ کرنے کی افسوسناک خبر سامنے آ گئی۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق یہ کار حادثہ امریکہ کی ریاست نیبراسکا میں ہوا، جس میں 6لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے۔ 

ان مسافروں میں سے ایک کے پاس آئی فوج 14تھا، جس نے اپنے معروف ’کریش ڈی ٹیکشن فیچر‘ کے ذریعے خودکار طریقے سے اس ایکسیڈنٹ کو بھانپ لیا اورایمرجنسی نمبر پر پولیس کو رپورٹ کر دی۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ایک یوٹیوبر نے اپنے چینل ٹیکس ریکس پر آئی فون 14کے اس فیچر کے کامیاب تجربے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -