فلم کی شوٹنگ کے دوران عملے کے لوگوں کے جوتوں سمیت گردوارے میں داخل ہونے پر سکھ برادری سیخ پا 

 فلم کی شوٹنگ کے دوران عملے کے لوگوں کے جوتوں سمیت گردوارے میں داخل ہونے پر ...
 فلم کی شوٹنگ کے دوران عملے کے لوگوں کے جوتوں سمیت گردوارے میں داخل ہونے پر سکھ برادری سیخ پا 

  

حسن ابدال(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران عملے کے لوگوں کے جوتوں سمیت گردوارے میں داخل ہونے پر سکھ برادری سیخ پا ہو گئی۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق یہ واقعہ حسن ابدال میں واقع گردوارہ پنجہ صاحب میں پیش آیا جہاں فلم ’لاہورلاہور اے‘ کی شوٹنگ کے دوران عملے کے لوگ جوتے اتارے بغیر ہی گردوارے کے اندر چلے گئے۔

عملے کے لوگوں کی اس جاہلانہ حرکت پر وہاں موجود سکھ برادری کے لوگ غصے میں آ گئے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں سکھ افراد کو فلم کریو سے بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ انہیں فوری طور پر جوتے اتارنے کو کہہ رہے ہوتے ہیں۔ سکھ برادری کی طرف سے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -