آزاد کشمیر حکومت کا 496 معلمین قرآن کو اپ گریڈ کر کے ساتواں سکیل دینے کا فیصلہ

آزاد کشمیر حکومت کا 496 معلمین قرآن کو اپ گریڈ کر کے ساتواں سکیل دینے کا فیصلہ
آزاد کشمیر حکومت کا 496 معلمین قرآن کو اپ گریڈ کر کے ساتواں سکیل دینے کا فیصلہ

  

مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر حکومت نے 496 معلمین قرآن جنہیں حال ہی میں گریڈ 1 میں کنفرم کیا گیا تھا کو ان اپ گریڈ کر کے ساتواں سکیل دینے کا فیصلہ کرلیا. وزارت تعلیم کے تحت معلمین قرآن اور قراءحضرات کا الگ سے ڈائریکٹوریٹ جنرل قائم کیا جائے گا۔پرائمری سکولوں میں گریڈ 7 کے معلمین قرآن ناظرہ کی تعلیم دیں گے ۔ چھٹی جماعت سے دسویں تک ناظرہ اور ترجمہ کی تعلیم دی جائے گی ۔ ان معلمین کا گریڈ 9 ہو گا ۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت میں تجوید،ترجمہ اور تفسیر پڑھائی جائے گی ان معلمین کا گریڈ 16 ہو گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے معلمین قرآن، قراءحضرات کی مذکورہ سکیلز کے تحت بھرتیوں کا طریقہ کار طے کرنے اور سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

قبل ازیں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مساجد کے بجلی کے بلوں  کی معافی کا بھی اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد بھی ہو چکاہے ۔ 

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -