بھارت میں 2 ملزمان نے بھگوان کو خوش کرکے امیر ہونے کے لیے 6سالہ بچے کو بلی چڑھا دیا

بھارت میں 2 ملزمان نے بھگوان کو خوش کرکے امیر ہونے کے لیے 6سالہ بچے کو بلی چڑھا ...
بھارت میں 2 ملزمان نے بھگوان کو خوش کرکے امیر ہونے کے لیے 6سالہ بچے کو بلی چڑھا دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 2 ملزمان نے بھگوان کو خوش کرنے اور امیر ہونے کے لیے 6سالہ بچے کو بلی چڑھا دیا۔" ڈی این اے انڈیا" کے مطابق یہ روح فرسا واردات نئی دہلی کی لودھی کالونی میں ہوئی۔ ملزمان کی شناخت وجے کمار اور امر کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق ریاست بہار سے ہے اور دارالحکومت میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔

گرفتاری کے بعد ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ بھگوان شیوا ان کے پاس آئے تھے اور انہیں کہا تھا کہ اگر وہ امیر ہونا چاہتے ہیں تو ایک بچے کو بلی چڑھائیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سی جی او کمپلیکس بلڈنگ میں بچے کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا۔ بچہ نئی دہلی کا رہائشی تھا جس کے ماں باپ شدت غم سے نڈھال ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -