بھارتی سیاستدان نےمہاتما گاندھی کے مجسمے سے لپٹ کر زار و قطار رونا شروع کردیا،ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل

بھارتی سیاستدان نےمہاتما گاندھی کے مجسمے سے لپٹ کر زار و قطار رونا شروع ...
بھارتی سیاستدان نےمہاتما گاندھی کے مجسمے سے لپٹ کر زار و قطار رونا شروع کردیا،ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سماج وادی پارٹی کے ایک سیاستدان کی مہاتما گاندھی کے مجسمے سے لپٹ کر رونے اور ’باپو، باپو‘ چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق اس سیاستدان کا نام غالب خان ہے، جس نے مہاتما موہن داس کرم چند گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور پھر اس سے لپٹ کر رونا شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے عام انتخابات سے قبل پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو اب منظرعام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں ہنسی کا طوفان آیا ہوا ہے اور لوگ اس سیاستدان کو ’جوکر آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”یہ کیا۔۔۔ یہ باپو جی کے رشتہ دار ہیں کیا؟سیاست میں کچھ بھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -