آرٹیکل 62 سے صادق و امین کے الفاظ نکالے جائیں، پیپلز پارٹی نے بل پیش کردیا

آرٹیکل 62 سے صادق و امین کے الفاظ نکالے جائیں، پیپلز پارٹی نے بل پیش کردیا
آرٹیکل 62 سے صادق و امین کے الفاظ نکالے جائیں، پیپلز پارٹی نے بل پیش کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 62 سے صادق و امین کے الفاظ نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا.

یہ ترمیمی بل سینیٹر پلوشہ خان کی طرف سے پیش کیا گیا ہے. ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 سے صادق و امین کی جگہ راست گو اور وفا شعار کے الفاظ لکھے جائیں۔سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی رکن کی نااہلی کا طریقہ کار تو آرٹیکل 63 میں دیا گیا ہے، آئین میں آرٹیکل 62 ون ایف جنرل ضیا الحق نے شامل کیا تھا۔ارکان قومی اسمبلی کی اہلیت جانچنے کے لیے صادق اور امین کا لفظ نہیں ہونا چاہیے، صادق اور امین کا لفظ نبی کریم ﷺ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔سینیٹ نے ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا. 

مزید :

اہم خبریں -قومی -