ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پرگراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پرگراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پرگراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں ایک ہزار سے زائد  کارروائیاں کیں۔کریک ڈاؤن کے دوران ستمبر میں 25  لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا جبکہ گراں فروشی پر 28 مقدمات درج کئے گئے اسی طری 14 افراد بھی گرفتار کئے گئے۔ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ بڑے ذخیرہ اندوزوں اور مافیا پر ہاتھ ڈالا جائے گا جبکہ منڈیوں میں شفاف نیلامی کے ذریعے اشیاء خوردونوش کی ترسیل یقینی بنائی جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہاکہ آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فلور ملز کو خصوصی وارننگ جاری کی گئی ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹی ہر ہفتہ سرکاری ریٹس جاری کرے گی۔دریں اثناء اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی پر سخت ایکشن لینگے۔