ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ دیا

ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ دیا
ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ دیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر نے ختنہ کرتے ہوئے بچے کا نازک عضو ہی کاٹ ڈالا جس سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہوگیا۔

ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ کے دکاندار محمد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی ڈاکٹر نے ختنے کے دوران اس کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا جس سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہوگیا ہے، شکایت کےباوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔

محمد احمد کے مطابق اس کے ہاں 10 سال بعد بیٹا عبداللہ پیدا ہوا، 18 مارچ کو مقامی ڈاکٹر غلام عباس نے ختنہ کے دوران اس کا نازک حصہ مکمل کاٹ دیا جس کے بعد بچے کو پیشاب کرانے کے لیے بھی نالی لگانی پڑتی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق میڈیکل لیگو رپورٹ اور 11 اپریل کو ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی، الٹا ڈاکٹر اسے ڈراتا اوردھمکاتا ہے۔ 

 محمد احمد نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کیا جائے سخت سزاد ی جائے۔