افغانستان میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز آج نیلام کر دیئے جائیں گے

افغانستان میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز آج نیلام کر دیئے جائیں گے
افغانستان میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز آج نیلام کر دیئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے مرکزی بینک نے 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" اور "بی این اے " کےمطابق افغانستان میں ڈالرز نیلام کرنے کا فیصلہ مقامی کرنسی کو مارکیٹ میں استحکام دینے کیلئے کیا گیا، نیلامی کیلئے آج کا دن مخصوص کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک 'دی افغانستان بینک' نے نیلامی کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر رکھے ہیں۔

 یاد رہے کہ پاکستان سے افغانستان میں ڈالرز کی سمگلنگ کے باعث پاکستانی روپیہ شدید دباؤ میں آ گیا تھا تاہم حکومت کے اہم اقدامات کے سبب روپیہ ایک بار پھر طاقت پکڑنے لگا ہے۔