ملک میں استحکام آ رہا ہے، پیٹرول مزید سستا ہوگا،فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ ملک میں استحکام آ رہا ہے، پیٹرول مزید سستا ہوگا، ڈالر کم ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، انڈسٹری کو9سینٹ کی بجلی ملے گی، شرح سود میں کمی ہوئی،یہ نہیں کہہ رہا دودھ کی نہریں کس نے بہائی تھیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مینڈیٹ2018میں ہم نے چوری کیا تھا اس بار یہاں ہوگیا،آپ لوگوں نے ملک میں پولرائزیشن پھیلا دی ہے،اس دوراہے پر نہ لایا جائے کہ اپنے فون سے تمام چیزیں قوم کے سامنے لے آؤں،اس دوراہے پر نہ لائیں جہاں چیزیں کنٹرول سے باہر ہو جائیں،ہر بار کوشش رہتی ہےکہ نااہل کرکے گھسیٹ کر باہر کردیا جائے۔
ان کاکہناتھا کہ اگلے ہفتے پاکستان کیلئے پھر ایک بڑی خبر آ رہی ہے،جو فوج کی اچھی چیزیں ہیں ان کو سراہنا چاہئے،بانی پی ٹی آئی آزادی اور غلامی سےنجات کی بات کررہےہیں،بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے آزاد کریں،یہ لوگ اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،یہ ریڈ زون اس لئے آنا چاہتے ہیں کہ لڑائی ہو،پی ٹی آئی کولاشیں چاہئیں یہ پلان ہے،بانی پی ٹی آئی غریب پاکستانیوں کے بچوں کی زندگی سے نہ کھیلیں،بانی پی ٹی آئی سب سے پہلے اپنے بچوں کو پاکستان بلائیں،بزدلی یہ ہے آپ غریبوں کو مروانے کیلئے احتجاج کی بات کررہے ہیں،معصوموں کو مروانے کیلئے جلسے جلوس کئے جا رہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ آپ خیبرپختونخوا کے وسائل کو اپنے لئے استعمال کررہے ہیں،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک پیادہ ہیں،لاشوں کے ڈھیر گرانے کی تیاری ہے،عدلیہ ان تمام معاملات کا نوٹس لے،عدلیہ کو معصوموں کی جانیں بچانے کیلئے مداخلت کرنی چاہئے،پی ٹی آئی کی ایک بات پتہ ہے کہ ملک پٹڑی پر چڑھ گیا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ غیرملکی شخصیات پاکستان آرہی ہیں معیشت بہتر ہو رہی ہے،ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے،پی ٹی آئی کو فکر ہے معیشت کی کمر سیدھی ہو گئی ہے،ہم سب کو بڑھکیں مارنے کا کوئی فائدہ نہیں،پاکستان کی ترقی کو اب کوئی نہیں روک سکتا، میں موجودہ حکومت کا حامی نہیں ہوں۔