اٹک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹک میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک راٶ عاطف رضا نےضلع بھر میں دفعہ 144کے تحت پابندیوں کا اطلاق کر دیا۔
"جنگ " کے مطابق اٹک میں دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اجتماع دھرنوں، ریلیوں، جلسے اور جلوسوں پر پابندی ہو گی۔اس کے علاوہ دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔اٹک میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں 3 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک نافذ رہیں گی۔