اسرائیل سے ایرانی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، جو بائیڈن کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

Oct 03, 2024 | 09:54 PM

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا اسرائیل سے ایرانی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ حملے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ’ہم اس پر بات کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ چھوٹے پیمانے پر ہوگا۔‘وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’آج کچھ نہیں ہونے جا رہا ہے۔‘امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ’پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو اجازت نہیں دیتے، ہم اسرائیل کو مشورہ دیتے ہیں۔‘

مزیدخبریں